کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کے کنڈے ہٹانے پر مشتعل ہجوم نے کے الیکٹرک کے عملے کو گھیر لیا، مبینہ طور پر تشدد اور پتھراؤ کے الیکٹرک 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔
شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں کے الیکٹرک عملے کو بجلی کے کنڈے کاٹنے پر کشیدگی پھیل گئی، مشتعل ہجوم نے عملے کو گھیر لیا، مکینوں نے مبینہ طور پر تشدد اور پتھراؤ کیا۔
مشتعل ہجوم کے پتھراؤ اور تشدد سے کے الیکٹرک کے 4 ملازمین زخمی ہوگئے، واقعہ جی آر او فلیٹس کے قریب پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اے بی سینیا لائن میں پیش آئے واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، جس کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔