فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں،یرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزراکی فوج کو صف آراکر دیا ہے، شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں، حکومتی وزراءفوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات ہوئی تو پھر وزراء بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔