ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے سیاحتی مقام بولو کا دورہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بولو میں لگنے والی آگ میں 78 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پاکستانی سفیر نے آگ کے واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی طرف سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔
یوسف جنید نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر پاکستان کا ہر فرد افسردہ ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔