اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا، اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی اراکین آنے آج پھر اجلاس کے دوران ہنگامہ برپا کردیا اور ایوان میں نعرے بازی کی، شدید احتجاج کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔