پارا چنار: تحصیل چیئرمین پارا چنار آغا مزمل حسین فصیح کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آغا مزمل حسین کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے پر ایف آئی آر درج ہے۔
بلدیاتی نمائندے کا کہنا ہے کہ مطالبات کے حق میں دھرنا دینے پر تحصیل چیئرمین کی گرفتاری افسوسناک ہے، آغا مزمل حسین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے۔