کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے جامعات ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر صوبے کی 17جامعات میں تدریس کا عمل معطل ہے۔
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا اور حیدرآباد میں بھی اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جامعات ایکٹ میں مجوزہ ترامیم منظور نہیں اور جامعات کا وائس چانسلر بیورو کریٹ کو تعینات کرنا قطعی طور پر قبول نہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے زیادہ تر وائس چانسلرز کو ایڈمنسٹریٹو تجربہ نہیں وہ جامعات کو تباہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ایچ ای سی سندھ کی یونیورسٹیوں کے لوگوں کو اکسا رہا ہے، وی سیز کے نئے طریقہ کار پر ایچ ای سی نے خط لکھا، حکومت اپنے فیصلے پر عملدر آمد کرنا جانتی ہے، اسمبلی جو بھی معیار مقرر کرے گی حکومت عملدرآمد کرے گی۔