فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن انعقاد کے حوالے سے درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق 60 دنوں کے اندر صوبے میں سینٹ انتخابات کا فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن انعقاد کے لئے درخواست گزار نے درخواست دائر کی تھی۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار سینٹ الیکشن میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہے، مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین سے حلف نہ لینے پر الیکشن کمیشن نے صوبے میں سینٹ انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آنے تک صوبے میں سینٹ الیکشن نہیں ہوسکتا، اسپیشل سیکریٹری صوبے میں الیکشن کے حوالے سے کوئی خاص ہدایات نہیں دے سکے، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے 60 دنوں کے اندر فیصلہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔