کراچی: کراچی میں گھی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ گیس کے اخراج کے باعث 3 سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ناصر اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos