ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں،اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔