نجی ٹی وی چینل کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے،یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟پ
اک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے۔ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں،اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا، چاہے ایک عورت ماں ہو، بیوی یا بہن کسی بھی کردار سے اسلام نے عورت کو عزت دی ہے،آج تم کون ہو اسے چھیننے والے؟تمہیں یہ اختیار کس نے دیا؟اسے کوئی نہیں چھین سکتا،ہم اس قسم کی گمراہ گروہ کو کبھی بھی اپنے ملک پر اپنی اقدارمسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔