فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد : ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی سٹورز یونین نے 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد ہیڈ آفس بلو ایریا کے سامنے دن 2 بجے احتجاج ہوگا جبکہ ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔

یونین کا موقف ہے کہ برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا اور احتجاج شدت اختیار کر سکتا ہے۔ یونین نے ملک بھر میں سٹورز بند کرنے کی وارننگ دی دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔