مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کی اطلاع کے نتیجے میں پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، تھانہ بائزئی میں ایک طالبہ کی شکایت پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر عبدالحسیب کے خلاف کارروائی کی گئی۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار پروفیسر کو 18 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکینڈل کو دبانے کی کوشش کی گئی، تاہم اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔
مزید برآں، اسکینڈل سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیف سیکریٹری کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos