فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ نے حادثات اورامن وامان پر کانفرنس بلا لی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں حادثات اورامن وامان کے معاملے پر کانفرنس بلا لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بلائی جانے والی کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں دیگر جماعتوں سمیت ایم کیو ایم بھی شرکت کرے گی جس میں فاروق ستار، علی خورشیدی، طٰحہ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے، کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کی بھی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔