فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چیمپئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، 4 کھلاڑی آئوٹ

کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے،34 اوورز میں  پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر204 رنز بنالیے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرزنے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ ول ینگ 107 رنز بنر کر آئوٹ ہوئے، ٹام لیتھم 67 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  نے 2، ابرار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔

اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

پاکستان اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک