فائل فوٹو
فائل فوٹو

جج بننے کا ٹیسٹ، پشاور ہائیکورٹ کے وکلا انگریزی میں فیل

پشاور: ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کے لیے ہونے والے اسکریننگ ٹیسٹ میں وکلا کے انگریزی میں فیل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

بار کونسل نے خط میں مطالبہ کیا کہ فیل ہونے والے وکلا کے لیے انگریزی کے معیار میں نرمی کی جائے تاکہ اچھے امیدوار سامنے آ سکیں۔

اسکریننگ ٹیسٹ میں 598 وکلاء نے حصہ لیا، جن میں سے 139 وکلاء انگریزی میں ناکام ہوگئے۔