چولستان، جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون و 4 بچے جاں بحق

خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی، پولیس

March 5, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

صحرائے چولستان  کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون و 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور آگ گنےکی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب ایک سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں اور خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔