فائل فوٹو
فائل فوٹو

کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر گرفتار

راولپنڈی: پاکستان نے افغان دہشت گرد محمد شریف اللہ کو بلوچستان میں پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے سےگرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر کابل ایئرپورٹ حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارنے میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق افغان دہشت گرد شریف اللہ کو گرفتار کرنے کے لیے پاکستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجینس فورسز نے متعدد مشکل انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز کیے۔

ذرائع کے مطابق داعش سرغنہ محمد شریف اللہ جس کا تعلق افغانستان سے ہے، 2021 میں ہونے والے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ذرائع کے مطابق داعش سرغنہ محمد شریف اللہ غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔

ذرائع کے مطابق افغانی سرغنہ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا غماز ہے۔

واضع رہے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا اورحکومت پاکستان سے انسداد دہشت گردی میں کلیدی کردار پر اظہار تشکر کیا۔