ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔
علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos