راولپنڈی: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، ان جنگ کا حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں، انہیں دہشتگردوں کے طور پر ڈیل کیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خوارج اور دہشتگردوں کے طو ر پر ہی ڈیل کیا جائے گا،یہ دہشتگرد ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos