فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں امام مسجد کی 2 بچوں سے زیادتی، ملزم گرفتار

پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں امام مسجد کی 2 بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بڈھ بیر پولیس کو ٹیلہ بند کے رہائشی قادر خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم قاری اختر زمان ساکن کرم حال بڈھ بیر پشاور ان کے علاقے کی مسجد کا پیش امام ہے، ملزم نے مختلف اوقات میں اس کی 9 سالہ بیٹی اور11سالہ بھتیجے کو حوس کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان بچوں نے پہلے تو خوف کی وجہ سے کچھ نہیں بتایا تاہم بعد میں پوچھ گچھ پر بچوں نے سب کچھ اگل دیا، پولیس نے رپورٹ کے بعد زیادتی کے شکار بچوں کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے رپورٹ کے اندراج کے بعدکاروائی کرتے ہوئے ملزم قاری کوگرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔