گوجرانوالہ : سب انسپکٹر قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر کانسٹیبل کو 2بار سزائے موت سنا دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں سب انسپکٹر محمد شفیق کے تھانے میں کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونے پر مجرم یونس کو 2 بار سزائے موت سنا دی۔
قتل و دہشتگردی دفعات کے تحت یونس کو دوبار سزائے موت کا حکم سنا دیا،مجرم پر 10لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔