250 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیا کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

لوئر کرم کے علاقے بلیا مین میں پھنسے ہوئے قافلے کی 250 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق قافلے میں آئل ٹینکرز، اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

گاڑیوں کا قافلہ بلیا مین کے مقام پر ٹرالر کے اُلٹنے کی وجہ سے روڈ بند ہونے کے سبب رک گیا تھا، جس کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اس کا انتظام کیا۔ اس حادثے کے باعث مجموعی طور پر 450 گاڑیاں پاراچنار پہنچ چکی ہیں۔

صدر ٹریڈز یونین حاجی امداد حسین نے بتایا کہ قافلہ پہنچنے کے بعد شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے اپر و لوئر کرم کے لئے دونوں فریقین کی گاڑیاں روانہ کی تھیں، دیرپا امن و امان کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاراچنار شہر میں اشیائے کی پرانی قیمتیں برقرار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس نہیں ہو رہی، پرانی قیمتیں برقرارہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 10ہزارروپے فروخت ہورہی ہے، گھی 8800 ، 50 کلوآٹا 6500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو بیلنس کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔