سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف سازش کی جا رہی ہیں، پاکستان معاشی طور پر اپنی اڑان اڑ رہا ہے، کہا چین سی پیک منصوبہ ضرور مکمل کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت دہشتگردی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا کو استعمال کرکے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں عوام، خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر کو آگے نہ پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تمام ممالک سے سرمایہ کاری کے منصوبے بن چکے ہیں۔ چین کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ چین سی پیک کے منصوبے کو ضرور مکمل کرے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی نہ کرنے دینے کی کئی بار سازشیں کی گئیں، مگر وہ تمام منصوبے ناکام ہوئے، پاکستان جلد معاشی طور پر مزید بلندیوں پر پہنچنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، چین اور ترکیہ نے پاکستان کے لیے بڑی سرمایہ کاری مختص کی ہے، جس کے اثرات بہت جلد شہریوں تک پہنچیں گے۔ اس سرمایہ کاری سے نئے اسپتال، اسکولز اور تعلیمی ادارے قائم ہوں گے، جس سے شہریوں کو بہتر تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

ان کا مزید کہنا کہ حال ہی میں پاکستان نیوی نے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، جس میں 50 سے زائد ممالک کے مندوبین شریک ہوئے، یہ پاکستان کی عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے کوششوں کا ثبوت ہے۔

کامران ٹیسوری نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلنے سے روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔