اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس آرمی چیف نے شرکا ءکو 50منٹ بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی شرکا ءکو بریفنگ دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 50 منٹ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30منٹ بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی،شرکا کو سکرین اور سلائیڈرز کی مدد سے اہم شواہد کیساتھ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔