خیبر: پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور 25 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے سے کھول دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد روفت شروع ہوگئی، پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ختم ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا، طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی، تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی، افغانستان سے درآمدات لیکر کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہوگئی۔
پاک افغان حکام کے درمیان کامیاب فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوا جو 15 اپریل 2025 تک برقرار رہے گی، ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں (سوائے تجارتی تعمیرات کے) دونوں اطراف 15 اپریل 2025 تک معطل رہیں گی۔
پاکستان کی طرف سے لفٹننٹ کرنل زین العابدین، میجرفواد، میجر دایان، میجر آزادار اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر زکریا جبکہ افغانستان کی طرف سے گورنر ننگرہار مولوی عزیز اللہ، کمیسار مولوی حکمت اللہ شریک ہوئے۔
مسافروں اور مریضوں کی آمدورفت21 مارچ 2025 صبح 8:00 بجے سے شروع کی جائیگی طورخم بارڈر پر انتظامی ڈھانچے کی مرمت پر بھی اتفاق کیا گیا دونوں ممالک کے حکام نے اس معاہدے کو امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
طورخم بارڈر کو آج دوبارہ تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولنے پر ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کئی ہفتوں کی بندش کے بعد طورخم بارڈر کھولنے سے دونوں ممالک کے تاجروں اور کاروباری طبقے نے سکھ کا سانس لیا بارڈر کھلنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ڈرائیوروں اور تاجروں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کے مسائل کو مذاکرات کے راستے حل کرینگے واضع رہے کہ 21 فروری 2025 کو پاکستانی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان سرحدی تعمیرات پر اختلافات کے باعث طورخم سرحد کو اچانک بند کر دیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos