کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر کے قریب گھر میں گیس لیکج سے زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔