کراچی: حافی فرحان ملک کو 5 دن کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
ملیر کورٹ میں صحافی فرحان ملک کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 5 دن کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کردیا۔صحافی فرحان ملک پر غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صحافی فرحان ملک کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں وکیل صفائی نے بتایا کہ ہم نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ اینٹی سٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ویڈیوز دکھائی جائیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے۔