ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، فائل فوٹو

کراچی کی جیل میں بھارتی قیدی کی خودکشی

کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور پھندا لگا کر خود کشی کی۔

جیل انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بھارتی قیدی کے خودکشی کے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ملیر جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، مرنے والے قیدی کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔