کراچی: صحافی فرحان ملک کو کراچی ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا۔
اس سے قبل کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی۔
ضلع شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی۔
خیال رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور نجی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی اور ان پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔
ان کے یوٹیوب چینل پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد سے متعلق ایک کیس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos