پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے،لیاقت بلوچ

وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے شدہ ہے۔

April 14, 2025 · قومی

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے شدہ ہے۔

نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کوئی صوبہ کسی صوبے کا پانی چوری نہ کرے۔

رہنما جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ 15 اپریل کو پنجاب میں گندم کے بحران پر کاشت کار احتجاج کریں گے۔