اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹراعجاز چوہدری کیخلاف پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹراعجاز چوہدری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعجاز چوہدری کی ویڈیو موجود ہے جس میں لوگوں کو اکسا رہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا اعجاز چوہدری کی کوئی ویڈیو ہے۔
جسٹس شفیع صدیقی نے کہا کہ ایک انٹرویو 17مئی اور ایک آڈیو 10مئی کا ہے،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ اکسانے کا کیس ہے تو9 مئی کے دن یا اس سے پہلے کا کوئی ثبوت دکھائیں،ڈی پی ایس لاہور پولیس ڈاکٹر جاوید نے اعجازچوہدری کیخلاف ریکارڈ پیش کردیا،وکیل اعجاز چوہدری نے کہاکہ جو شواہد دیے گئے ہیں وہ ٹی وی انٹرویو ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ بے شک انٹرویو ہے آپ کا موکل نوجوانوں کو اکسا رہا تھا،سپریم کورٹ نے پولیس کومزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos