کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی.
کمشنر کراچی نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے ایک اور حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہو گی۔ کمشنر نے پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پرلگائی ہے۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 تک شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جس کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہو گی۔
اس کے علاوہ ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos