فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان ،سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4 خوارج جہنم واصل ، ایک جوان شہید

راولپنڈی:  ڈیرہ اسماعیل خان کےعام علاقے مدی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 4 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی باسط صدیق نے ساکن ڈسٹرکٹ اٹک نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے تلاش آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔