راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی فوجی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاریاں اور عزم غیر متزلزل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مشقوں کا جائزہ لیا، منگلہ اسٹریجگ اسٹرائیک کورکی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ملک کی خود مختاری کے دفاع کے لیے پاک افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے وطن عزیز کی خود مختاری اور سلامتی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاریاں اور عزم غیر متزلزل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos