سرگودھا: کوٹ مومن میں قیامت کا منظر، 6 معصوم بچیاں گندم رکھنے کے مٹی کے بنے بھڑولے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نواحی علاقے جناح کالونی میں 6 بچیاں گھر میں کھیلتے ہوئے گندم کے بھڑولے میں پھنس گئی تھیں، دم گھٹنے سے 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ موت کی وادی میں چلی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ بھڑولے کو زمین پر لٹا کر صاف کرنے کے بعد خود باہر چلے گئے تھے، معصوم بچیاں کھیلنے کیلئے بھڑولے کے اندر چلی گئیں اور بھڑولے کا ڈھکن بند ہو گیا۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوٹ مومن میں دم گھٹنے سے 6 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا، سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos