پاک افواج کی جوابی کارروائی،بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا

بھارت کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےمسلح افواج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیاہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے موثر حکمت عملی سے بھارت کے متعدد مقامات پر منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،سیکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ پاک فوج کی میزائل سٹرائیک نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی، پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی، ایل او سی پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔