لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال کردی گئی

لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال کردی گئی،اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیراسپیس کو 48 گھنٹوں کیلئےمعطل کیا گیا تھا،رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہیں۔

نوٹم کے مطابق مسافر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اورراستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔