اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بھارتی افواج کی حالیہ رات گئے بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، جس میں نہتے شہریوں، مساجد اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے اس حملے کو انتہائی مذموم اور قابل افسوس قرار دیا۔
سید قمر رضا نے کہا کہ پوری قوم، بشمول بیرونِ ملک مقیم پاکستانی، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت اور پاک افواج کے بروقت اور مؤثر ردِعمل کو سراہا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو مار گرایا اور پاکستان کی سرزمین اور عوام کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور خطے کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے ہوش مندی سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔
پاکستان مسلح افواج زندہ باد
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos