وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ

ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی

وفاقی وزیر کا حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

سردار محمد یوسف کاکہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے،حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے۔پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کاکہنا ہے کہ بعض لوگ ملک اور دین دونوں کو بدنام کرتے ہیں۔وہ کیسے مسلمان ہیں جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتے

ضیا ء الرحمان ڈائریکٹر مدینہ کا کہنا ہے امسال مدینہ منورہ میں 40 فیصد ہوٹل زیرو لائن پر لیے ہیں۔اس سال کھانے کی شکایات نہیں ہیں

رواں سال خدمت و سہولت کے نئے معیار قائم کیے ہیں