فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنگ بندی کے باوجود لائن آف کنٹرول پرگولہ باری کی اطلاعات

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور کا دعویٰ ہے کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد لائن آف کنٹرول پر واقع تحصیل برنالہ میں انڈین فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے نقصان کا خدشہ ہے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر حق نواز کے مطابق تحصیل برنالہ کے علاقے نالی، تھب، پتنی اور گردونواح کے علاقوں سمیت سمانی میں بھی گولہ باری ہو رہی ہے۔نئی دہلی نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔