فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نے کنفرم کرلیا ہے کہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہے کہ بھارتی رافیل کس طرح گرائے گئے، رافیل کا گرانا مہارت کی ایک مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنادیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں ملٹری اور سفارت کاری کی سطح پر مثبت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں، قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرسکتا ہے، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، تین چار نکات ہوں گے، ان نکات میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔