حویلی کشمیر سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر حادثہ کا شکار ،2 جاںبحق

فاروڈ کہوٹہ سے راولپنڈی ،واہ کینٹ جانے والی کوسٹر نمبر 1533 تولی پیر کے نزدیک حادثے کا شکار، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 لوگ سوار تھے۔
حادثے میں ڈرائیور خالد استاد کی موت واقع ہوگئی ہے جوکہ پلندری آزاد کشمیر کے رہائشی تھے۔۔ جبکہ پانچ زخمی افراد کو راولاکوٹ سی ایم ایچ بھیج دیا گیا ہے۔
زخمیوں کی تفصیل
1۔صوبیدار اسماعیل 646 مجاہد بٹالین
2۔فرید ولد ولی محمد سکنہ حویلی (کنڈیکٹر )
3۔وقاص ضغیر ولد محمد صغیر قوم میر سکنہ دیگوار حال اسلام آباد
4۔ سپاہی اویس ولد اویس سکنہ 5 MDS فارورڈ کہوٹہ
5۔ حولدار اسد ولد اللہ دتہ سکنہ چنیوٹ 59 فیلڈ ۔۔۔
فوجی جوان ،مقامی افراد اور ریسکیو کا عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔
حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا