سجاد عباسی کی کتاب صحافت بیتی شائع ہو گئی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)”امت” کے گروپ ایڈیٹر ،سینئر صحافی سجاد عباسی کی کتاب "صحافت بیتی” منظر عام پر آ گئی ہے۔کتاب ملک کے سات نامور صحافیوں کی آپ بیتیوں پر مشتمل ہے، جن میں محمود شام۔ مظہر عباس۔ وسعت اللہ خان۔ نذیر لغاری۔ انور سن رائے۔ عارف الحق عارف اور سینئر ترین فوٹو جرنلسٹ زاہد حسین شامل ہیں۔یوں صحافت بیتی گزشتہ سات دہائیوں پر مشتمل پاکستانی صحافت کی روداد بھی ہے اور فوجی و سیاسی ادوار میں صحافت کو درپیش چیلنجز کی داستان بھی۔دیدہ زیب سرورق کے ساتھ 446 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 2 ہزار روپے ہے، تاہم 30 مئی تک تعارفی قیمت 50 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے جو فون نمبر 0318.5669893 پر رابطہ کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔