خضدار: خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 2 اساتذہ اور 4 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بس تباہ ہو گئی، سکول بس میں سوار2اساتذہ اور 4 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کی متعدد وارداتیں ناکام بنائی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos