اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ قوتوں نے بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی، عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا منصوبہ ناکام ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی مزید حماقت ضرور کرے گا، عمران خان نے کہا ملک میں یگانگت کی ضرورت ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، ہمارے لوگوں کی تقاریر حذف کردی جاتی ہیں، 8 لوگ اسمبلی سے اغوا ہوئے انہوں نے کیا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos