????????? ???? ???????? ?? ??????? ???? ???? ?? ???

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

لاہور زیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پیدائشی طور پر یا کمسنی میں ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن مریض بچوں کے لئے”سی ایم انسولین برائے ذیابیطس“ کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خود جاکر”سی ایم انسولین کارڈ“ پروگرام لانچ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خودانسولین کارڈ لے کرکمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھرجاکر انسولین کارڈ دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جمیل ٹاؤن جاکرزینب وحید اور زین شہزاد کوبھی ”سی ایم انسولین کارڈ“ دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واسع، زینب اور زین کو انسولین،گلوکو میٹربی ایس آر سٹرپس اور نیڈل کا باکس بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور دیگر اہل خانہ سے بھی سلام لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن مریض واسع عدنان کا گال تھپتھپایا اور کہا کہ آپ بالکل اینجل لگتے ہو۔ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا واسع پیدائشی طور پر ذیابیطس کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ سالہ واسع عدنان کو کاربھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زینب وحید سے بات چیت کی اور اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زین شہزاد کی آنکھوں کے چیک اپ اور علاج معالجے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر چھتوں اور گلیوں کے اطراف میں عوام کا ہجوم آمڈ آیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر بچیوں نے پر پھول نچھاور کیے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کی درخواست پرتصاویر بھی بنوائیں۔ بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کے انتظار میں صبح سے کھڑی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لیجائے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ کو اپنے بچوں کی فکر ہے اس سے کہیں زیادہ مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہے۔ ذیابیطس مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کم…