پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث 28 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 28 مئی سے بند کر دیے جائیں گے۔
گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی صحت و حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
تدریسی عمل کے آخری روزطلبہ نے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ ان لمحوں کو یادگار بنانے کے لیے مختلف پلانز بھی بنائے۔ کسی نے تصویریں بنوائیں، تو کسی نے کلاس فیلوز کے ساتھ تحائف اور دعاؤں کا تبادلہ کیا۔
اساتذہ نے طلبہ کو تعطیلات کے دوران مطالعہ جاری رکھنے اور موسم کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos