راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، اس کوشش کو اپنے سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل بہادری سے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 3 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے جبکہ دیگر 3 شہید اہلکاروں میں چکوال کے 42 سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا، ہری پور کے 35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی اور ایبٹ آباد کے 26 سالہ سپاہی محمد حمید شامل ہیں۔
دریں اثنا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع چترال میں کی گئی ایک اور کارروائی میں ایک اور ہندوستانی اسپانسرڈ یافتہ خوارجی مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خوارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos