فائل فوٹو
فائل فوٹو

حب، بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

حب : بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، جس پر شہری نے اپنی جان بچانے کے لیے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

واقعہ کے دوران ڈاکوؤں نے بھی شہری پر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری جب بینک سے رقم لے کر جا رہا تھا تو اچانک چند ڈاکو اس کے سامنے آ گئے اور اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم، شہری نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی حفاظت کے لیے فائرنگ کی، جس سے تین ڈاکو جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور زخمی شہری سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔