فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ،بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔
لیہ سےآنے والی بس کو حادثہ ٹھیکریوالہ کے قریب پیش آیا ۔
جاں بحق ہونیوالوں میں بوٹا شفاقت،تنویر اور نامعلوم خاتون شامل ہیں ،زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا
جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ ٹھیکریوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos